
باریک کٹی ہوئی گاجر دودھ اور چینی میں پکا کر تیار کیا جانے والا حلوہ خاص طور پر سردیوں میں ایک مزیدار اور بہترین تحفہ ہے۔ یہ مزیدار میٹھا کھانا پاکستان اور پڑوسی ممالک سمیت پورے برصغیر میں گجریلہ کے نام سے بھی مشہور ہے
اسے گرم گرم پیش کیا جاتا ہے۔ اس کی بھوک بڑھانے والی مخصوص خوشبو اسے دیگر مٹھائیوں سے ممتاز کرتی ہے۔ یہ لذیذ اور شاندار ڈش عید یا پھر خاص مواقع پر بھی بنائی جاتی ہے۔
Complete Recipe in Urdu
دودھ کو برتن میں ڈالیں اور 5 سے 10 منٹ تک ابالیں۔
اب اس میں پسی ہوئی گاجر ڈال کر اچھی طرح ہلائیں۔
اسے ہلکی آنچ پر پکنے دیں، درمیان میں چمچ سے مسلسل ہلاتے رہیں۔ جب دودھ بالکل خشک ہو جائے تو ایک چٹکی زعفران ڈال کر دوبارہ بھونیں۔
اب تیل اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں کھویا ڈال کر مزید بھون لیں۔
خوشبودار اور مزیدار گاجر کا حلوہ تیار ہے۔ انجوائےکریں