اگر تم زندگی میں کچھ کرکے دکھانا چاہتے ہو اورتمہارے کچھ خواب ہیں جن کو پورا کرنا چاہتے ہو
چاہتے ہو کہ تمہارا بھی نام ہو تو اپنی زندگی کے تین اصول بنا دو
کیامطلب؟ جی ہاں مطلب بھی سمجھاتے ہیں پہلے یہ کہانی سنو!
ایک عقلمند بوڑھا آدمی کسی سفر پر نکلا شام ہونے کو آئی تھی اسے رات گزارنے کے لئے کوئی ٹھکانہ چاہیے تھا ، اسے ایک آدمی ملا اور اپنے گھر آنے کی دعوت دی چلتے چلتے وہ ایک کھیت سے گزرے، کھیت کی حالت دیکھ کر لگتا تھا کہ کھیت کا مالک اس پر کوئی خاص توجہ نہیں دیتا کھیت کےبیچوں بیچ اس آدمی کا گھر بنا ہوا تھا اس آدمی نے گھر والے سے پوچھا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ کا کھیت تو بہت بڑا ہے لیکن آپ نے اس میں کوئی فصل نہیں اگائی ، آپ لوگ زندگی کا گزارا کیسے کرتے ہیں اس آدمی نے جواب دیا کہ ہمارے پاس ایک بھینس ہے جو کافی دودھ دیتی ہے کچھ دودھ پی لیتے ہیں اور کچھ بھیچ دیتے ہیں اس طرح زندگی کا گزارا ہو رہا ہے ۔
رات کو جب سونے کے لئے چلے گئے ہیں تو بوڑھا آدمی نہیں سویا، بلکہ وہ اٹھا اور صاحبِ خانہ کی بھینس کو پہاڑ سے گرا کر وہاں سے چلا گیا۔
پھر کیا ہوا؟
جب وہ آدمی صبح اٹھا تو اپنی بھینس کو غائب دیکھ کر بڑا پریشان ہوا کافی دیر اسے سمجھ نہیں آئی کہ اب وہ کیا کرے پھر اس نے کھیتوں میں ہل چلانے کا فیصلہ کیا ہل چلا کر اس نے بیج بوئے، اس کی فصل بہت اچھی ہوئی اور وہ خوش حال ہوگیا اس کی خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ اس کی وہ بھینس تھی جس کے دودھ سے وہ مطمئن تھا وہ بھینس اس کا کمفرٹ زون تھی جب بھینس نہیں رہی تو اس نے کچھ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
ہم سب کی زندگیوں میں بھی کوئی نہ کوئی بھینس ہوتی ہے جو ہمیں آگے بڑھنے سے، زندگی میں کچھ کرنے سے روک رہی ہوتی ہے
سو زندگی میں آگے بڑھنے کا پہلا اصول یہ ہے کہ اپنی بھینس کو پہاڑ سے گرا دو اور اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلو
دوسرا أصول یہ بنائیں کہ زندگی میں آنے والی مشکلات کو اپرچونیٹی بنانا سیکھ لیں ہر مشکل کے اندر موقع ہوتا
اپرچونٹی ہوتی ہے
دوستو شاہین ہمیشہ تیز ہواؤں کی اور طوفانوں کی تلاش میں رہتا ہے جب کبھی تیز ہوائیں چلنا شروع ہوتی ہیں، طوفان پیدا ہونے لگتے ہیں تو ہر ایک سائیڈ پر ہو جاتا ہے اس طوفان کی طرف سے کنارہ کشی کرتا ہے۔ باقی جاندار اور پرندے طوفان سے ڈرتے اپنی جان بچاتے ہیں گھروں میں چھپ جاتے ہی۔ لیکن شاہین طوفانی ہوا کو استعمال کرتا ہے وہ اس سے لڑتا اور مزید بلندی کی طرف سفر کرتا ہے۔
راستے میں آنے والے پتھر وں سے ٹکرا کر گرنے کی بجائے ان پر چڑھ کر بلند ہوتے جائیں پتھروں کو اپنے لئے رکاوٹ سمجھنے کی بجائے اپنے لیے سیڑھیاں بنا لیں زندگی میں آنے والی مشکلات کو اپنے لیےاپرچونٹی بنانا سیکھ لیں زندگی میں آنے والی مشکلات سے ڈرنا نہیں چاہیے ان کے اندر چھپی اپرچونٹی کو تلاش کرنا چاہیے۔
تندیِٔ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب۔ یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے۔
کامیاب شخص وہ ہے جو طوفان آنے سے پہلے ہی بندوبست کر کے رکھے بارش ہونے سے پہلے ہی چھتری خرید کر رکھے اکثر لوگ کسی مشکل کے بارے میں تب سوچنا شروع کرتے ہیں جب وہ سر پر آجاتی ہے۔ اورجب وہ سوچنا شروع کرتے ہیں تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے ۔
اور زندگی میں ہر روز کچھ نیا سیکھو نیا سوچو اور نیا کرو
تحریر کیسی لگی اس بارے میں ضرور بتائیں اور لکھاری کی حوصلہ افزائی ضرورکریں۔