
How big is your Asia and which countries are included in it?
آپ کا ایشیا کتنا بڑا ہے ؟
اور اس میں کون کون سے ممالک شامل ہیں؟
یہ جان کر آپ حیران ہوں گے
آج دنیا میں 195 ممالک ہیں۔ یہ کل 193 ممالک پر مشتمل ہے جو اقوام متحدہ کے رکن ممالک ہیں اور 2 ممالک جو غیر رکن مبصر ریاستیں ہیں: ہولی سی اور ریاست فلسطین، 195 ممالک کی اس کل گنتی میں شامل نہیں ہیں
تائیوان – اقوام متحدہ اسے عوامی جمہوریہ چین کی نمائندگی سمجھتا ہے۔
کک جزائر اور نیو Cook Islands and Niue ، دونوں ریاستیں نیوزی لینڈ کے ساتھ آزاد وابستگی میں ہیں جو اقوام متحدہ کی متعدد خصوصی ایجنسیوں کے رکن ہیں اور انہیں “معاہدہ سازی کی مکمل صلاحیت” تسلیم کیا گیا ہے، لیکن یہ نہ تو رکن ممالک ہیں اور نہ ہی غیر رکن مبصر ریاست ہیں۔
دوسرے ممالک جنہیں اقوام متحدہ نے خود مختار نہ ہونے کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
دنیا کے 195 ممالک میں سے
ان 195 ممالک کو دیکھا جائے کہ یہ کس برِ اعظم میں واقع ہیں؟ تو بر اعظم افریقہ میں 54 ممالک ہیں، جبکہ بر اعظم ایشیا میں 48 ممالک واقع ہیں، اسی طرح یورپ میں کل 44 ممالک ہیں جبکہ لاطینی امریکہ اور کیریبین میں 33 ممالک اور اوشیانا میں 14 اور شمالی امریکہ میں 2 ممالک واقع ہیں۔
آج ہم صرف ایشیا کی وسعت دیکھیں گے کہ یہ براعظم کتنا بڑا ہے اور اس میں کون کون سے ممالک شامل ہیں۔ تو سب سے پہلے ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ایشیا کی کتنی اقسام ہیں، تو آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایشیا کی پانچ اقسام ہیں نمبر ایک جنوبی ایشیا جس میں پاکستان اور انڈیا سر فہرست ہیں، نمبر دو مشرقی ایشیا جس میں چین اور جاپان سر فہرست ہیں، نمبر تین جنوب مشرقی ایشیا جس میں انڈونیشیا اور فلپائن شامل ہیں، جبکہ چوتھے نمبر پر وسطی ایشیا ہے جس میں ازبکستان اورترکمانستان شامل ہیں، پانچویں نمبر پر مغربی ایشیا ہے جس میں سعودی عرب اور ترکی جیسے ممالک شامل ہیں۔
جنوبی ایشیا میں کل 9 ممالک ہیں جن کے نام یہ ہیں انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش، ایران، افغانستان، نیپال، سری لنکا، بھوٹان، مالدیپ شامیل ہیں۔
مشرقی ایشیا میں کل 8 ممالک ہیں جن کے نام یہ ہیں۔
چین، جاپان، جنوبی کوریا، شمالی کوریا، تائیوان، ہانگ کانگ، منگولیا، مکاؤ،
جنوب مشرقی ایشیا میں کل9 ممالک ہیں، جن میں انڈونیشیا، فلپائن، ویتنام، تھائی لینڈ، میانمار، ملائیشیا، کمبوڈیا، لاؤس، سنگاپور، تیمور-لیستے، برونائی دارالسلام شامل ہیں۔
وسطی ایشیا میں ازبکستان، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، ترکمانستان شامل ہیں۔
مغربی ایشیا میں ترکی، عراق، سعودی عرب، یمن، شام، آذربائیجان، متحدہ عرب امارات، اسرا ییل، اردن، لبنان، ریاست فلسطین، عمان، کویت، جارجیا، آرمینیا، قطر، بحرین، اور قبرص شامل ہیں۔